نئی دہلی،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر کی بنیاد رکھنے کے لئے دھولا کنواں سے دوارکا تک ایئرپورٹ ایکسپریس میٹروسے سفر کیا۔پی ایم مودی کے اس میٹرو ٹرین پر کانگریس نے نہ صرف طنز کیاہے بلکہ یہ بھی بتایا ہے کہ آخر کس وجہ سے پی ایم مودی میٹرومیں سفر کرنے پر مجبور ہوئے۔تاہم وزیر اعظم کے دفتر نے اس سلسلے میں کہا کہ پی ایم مودی وی وی آئی پی ٹریفک کی وجہ سے لگنے والے ٹریفک جام سے بچنے کے لئے میٹرو سروس کا استعمال کرتے رہے ہیں۔کرناٹک کانگریس نے پی ایم مودی کے ٹویٹس کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے تیل کی اضافی قیمتوں نے پی ایم نریندر مودی کو دہلی میٹرو استعمال کرنے پر مجبور کر دیا؟ یا پھر ایک اور انتخابی جملہ؟ غور طلب ہے کہ پی ایم مودی جمعرات کو دہلی میٹرو کی ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر 14 منٹ کا سفر کیا۔غور طلب ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی بھی تیل کی مسلسل بڑھ رہی قیمتوں کو لے کر مسلسل حملہ کرتے رہے ہیں۔اتنا ہی نہیں، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر مودی حکومت کے خلاف گزشتہ ہفتے کانگریس نے ملک گیر ہندوستان بند کا بھی اعلان کیا تھا۔تاہم تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر حکومت کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ ررہی ہے۔